مصطفیٰ کمال کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ نہ کرانے والے وزارت صحت ملازمین کی تنخواہ معطلی کا اعلان

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزارت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازم قرار دیتے ہوئے تنخواہ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزارت صحت کے ملازمین کی ہیپاٹائٹس ٹیسٹ نہ کرانے پر تنخواہ معطل، مصطفیٰ کمال کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزارت صحت کے ملازمین کے لیے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ لازم قرار دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو ملازمین ٹیسٹ نہیں کرائیں گے ان کی تنخواہ معطل کر دی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ تشویشناک ہے۔ 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی اسکریننگ ضروری ہے۔ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی اسکریننگ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی پورٹ ہو کر آنے والوں کی اسکریننگ لازمی ہے اور تین مہینے تک فلائٹس کو اس عمل سے گزرنا ہوگا۔ ادارہ شماریات نے گیجٹس فراہم کیے ہیں جو نادرا کے ریکارڈ سے منسلک ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بیماری خون کے ذریعے منتقل ہوتی ہے۔ ایک کروڑ 10 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس سی پازیٹو ہیں۔ عوام مفت سہولت کا فائدہ اٹھائیں۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب سے ہیپاٹائٹس ڈیٹا فراہم نہیں کیا جا رہا۔ مصطفیٰ کمال نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں