دیمک سے لکڑی بچانے کے گھریلو طریقے

دیمک کے خلاف نمک کا محلول اور نیم کا تیل مؤثر ہیں۔ ماہرین سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دیمک سے لکڑی بچانے کے گھریلو طریقے، نمک اور نیم کا تیل کارآمد

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) دیمک لکڑی کے فرنیچر، دروازوں اور چوکھٹوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ کیڑے جھنڈ کی صورت میں رہتے ہیں اور لکڑی ان کی بنیادی غذا ہوتی ہے۔

دیمک کی موجودگی کا پتہ چند علامات سے لگایا جا سکتا ہے۔ لکڑی کا پھول جانا یا کھوکھلی آواز آنا دیمک کی موجودگی کی نشانی ہے۔

دیمک کے آثار نظر آنے پر ماہرین سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔ گھریلو طریقے بھی ابتدائی سطح پر دیمک کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

نمک کا محلول اور نیم کا تیل دیمک کے خلاف مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ متاثرہ جگہ پر استعمال سے دیمک کی افزائش میں رکاوٹ آتی ہے۔

یاد رہے کہ گھریلو طریقے ابتدائی حملے میں مددگار ہیں۔ بڑے پیمانے پر نقصان کی صورت میں پیشہ ورانہ ٹریٹمنٹ ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں