میڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی، پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے میڈیکل کالجز کی خالی سیٹوں کے مسئلے پر غور کرتے ہوئے پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی، پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) میڈیکل کالجز میں سیٹیں خالی رہنے پر پاسنگ مارکس 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ قومی اسمبلی کی قومی صحت کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں زائد فیسوں کی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نے میڈیکل کالجز کی زائد فیسوں کی شکایات پر تفصیلات طلب کی ہیں۔ کچھ کالجز پر الزام ہے کہ وہ 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ 61 کالجز نے فیسوں میں اضافے کی درخواست دی ہے، ان میں سے 35 کالجز ہی شرائط پوری کر سکے ہیں۔

پاسنگ مارکس کم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ خالی سیٹوں کا مسئلہ حل ہو سکے۔ پی ایم اینڈ ڈی سی انٹری ٹیسٹ کے سخت سوالات کی پرسنٹیج کم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بعض کالجز کی جانب سے زائد فیسوں کی وصولی پر پی ایم ڈی سی نے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پنجاب اور فاٹا کے کالجز کی سیٹیں بڑھائی گئی ہیں، جب کہ سندھ کی سیٹیں نہیں بڑھائی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں