خوشدل شاہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی افواہوں کو جھوٹا قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ان کا اعزاز ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں کی وضاحت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور پاکستان چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کے امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ ان خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑنے والے ہیں۔
خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں ان افواہوں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا گھر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
خوشدل شاہ نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی میرا سب سے بڑا اعزاز ہے اور میری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔
یاد رہے کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کی کارکردگی نے ہمیشہ ٹیم کو مضبوط بنایا ہے۔















