جنوبی کوریا نے ہاکی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 2-6 سے ہرایا

پاکستان کو آخری میچ میں 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر سیریز 3-1 سے جیت لی۔ انڈر 21 کھلاڑیوں کو تجربہ فراہم کرنے کا موقع ملا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنوبی کوریا نے ہاکی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 2-6 سے ہرایا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ہاکی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 2-6 سے شکست دی ہے۔ یہ میچ چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری مقابلہ تھا۔

جنوبی کوریا نے میچ کے آغاز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں دو گول کر ڈالے۔ تیسرے کوارٹر میں کورین ٹیم نے مزید تین گول کر کے اپنی برتری کو مضبوط کیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسرا اور تیسرا کوارٹر میں ایک، ایک گول کیا گیا، لیکن ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔

قومی ٹیم نے اگرچہ آخری میچ میں شکست کھائی، مگر سیریز 3-1 سے جیت لی۔ اس جیت نے ٹیم کے حوصلے بلند کیے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی مینجمنٹ نے چوتھے میچ میں انڈر 21 کھلاڑیوں کو مواقع دیے تاکہ نوجوان ٹیلنٹ کو بین الاقوامی تجربہ مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں