امریکی صدر کے تحت غزہ امن بورڈ نے روڈ میپ جاری کیا، حماس نے اصولی اتفاق کیا مگر اسرائیلی تحفظات برقرار ہیں۔
غزہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں غزہ امن بورڈ نے 15 نکاتی روڈ میپ جاری کیا ہے۔ اس میں حماس کا غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہیں۔
منصوبے کے تحت فریقین کو 14 دن میں منظوری دینی ہوگی۔ بین الاقوامی کمیٹی کی مانیٹرنگ کے تحت ہر مرحلے کی تصدیق ضروری ہوگی۔
فلسطینی نیشنل کمیٹی غزہ کے انتظامات سنبھالے گی۔ بین الاقوامی فورس انسانی امداد اور سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوگی، مگر پولیس کا کردار نہیں ادا کرے گی۔
حماس نے روڈ میپ پر اصولی اتفاق کیا ہے، مگر اسے اسرائیلی رعایتوں کے مکمل خاتمے سے مشروط کیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے حماس کو عمل درآمد کی ضمانت دی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت کے اندر سے شدید مخالفت سامنے آئی ہے۔ وزیر ایتمار بن گویر نے روڈ میپ کو مسترد کرتے ہوئے مزید کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔














