ایران کی امریکا اور اسرائیل کو وارننگ، حملوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے

ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غلط اندازے پر مبنی حملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکا اور اسرائیل کو وارننگ، حملوں کے نتائج بھگتنا پڑیں گے

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی غلط اندازے پر مبنی کارروائی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کی خاتم الانبیاء بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ جارحیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔

میجر جنرل علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اب معلوم ہو چکا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج کے پاس نہ صرف صلاحیت ہے بلکہ ارادہ بھی ہے اور جامع منصوبہ موجود ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے اردن میں امریکی جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دینے کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ حملے ہفتے کے آخر تک کسی بھی وقت شروع ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں الزام لگایا کہ ایرانی جھوٹ بولتے ہیں اور وعدوں سے مکر جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ایران پر ممکنہ حملوں پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے فیصلے سے پہلے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں