امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی دفاعی صلاحیت میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، اور تہران کے ساتھ معاہدے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے پاس اب کچھ محدود ڈرونز اور میزائل صلاحیت باقی ہے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیاں کامیاب رہی ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق ایران کے 159 جہاز سمندر کی تہہ میں ہیں جبکہ 200 تباہ ہو چکے ہیں۔
امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں اور معاہدے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ مینی سوٹا میں سائبر حملے کا الزام بعض حکام نے ایران پر عائد کیا ہے۔ تاہم ٹرمپ نے کہا کہ وہ مینی سوٹا کے حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی کارروائیاں مؤثر ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق ایران کو ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔














