لندن میں آریان خان کی ونی تاکیار کے ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں چھیڑ دی ہیں۔ دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناؤ نیوز) شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی لندن میں بھارتی نژاد ڈنمارک کی گلوکارہ ونی تاکیار کے ساتھ موجودگی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
آریان خان اور ونی تاکیار کو لندن میں ایک کیسینو کے باہر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس سے دونوں کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ مداح ان کے بارے میں مزید جاننے کے خواہشمند ہیں۔
ونی تاکیار ایک گلوکارہ اور نغمہ نگار ہیں جو اپنے گیت خود تحریر کرتی ہیں۔ وہ کوپن ہیگن اور ممبئی میں مقیم ہیں اور اپنی منفرد موسیقی کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔
ونی تاکیار کا انسٹاگرام پروفائل بتاتا ہے کہ وہ بھارت میں متعدد بار لائیو میوزیکل پرفارمنس کر چکی ہیں۔ وہ کاروباری شعبے میں بھی متحرک ہیں اور مارکیٹنگ اسٹریٹجی میں خدمات انجام دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ آریان خان اور ونی تاکیار کے درمیان ممکنہ تعلقات پر چہ مگوئیاں جاری ہیں، لیکن دونوں نے اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ آریان خان کا نام پہلے بھی برازیلین ماڈل لاریسا بونیسی کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔














