چین نے امریکی اے آئی ماڈلز سے مقامی دفاعی نظام تیار کر لیا ہے، جو امریکی برآمدی پابندیوں کو غیر مؤثر کر سکتا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین نے امریکی اے آئی ماڈلز اوپن اے آئی اور اینتھروپک کی مدد سے مقامی دفاعی نظام تیار کر لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی فوجی ادارے ان ماڈلز کو مختصر اے آئی سسٹمز میں تبدیل کر رہے ہیں۔
یہ سسٹمز مقامی طور پر چل سکیں گے اور زیادہ کمپیوٹنگ طاقت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی مقالوں سے یہ انکشاف ہوا کہ پیپلز لبریشن آرمی ماڈل ڈسٹلیشن تکنیک استعمال کر رہی ہے۔
ماڈل ڈسٹلیشن کے ذریعے طاقتور ماڈلز کے نتائج سے چھوٹے ماڈل تیار کیے جا رہے ہیں۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ صلاحیتیں امریکی برآمدی پابندیوں کو غیر مؤثر کر سکتی ہیں۔
چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی میں ماڈل ڈسٹلیشن سے تیار کردہ نظام ڈرونز پر نصب کیا گیا ہے جو راستے کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور اپنی تحقیق پر مبنی ٹیکنالوجی کی بات کی ہے۔
یاد رہے کہ امریکا نے چین کی اے آئی صلاحیتوں کو محدود کرنے کے لیے ٹیکنالوجی برآمدات پر پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن چین اپنی حکمت عملی کے ذریعے ان پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔














