گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس، ملزم کا مزید 7 روزہ ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی عدالت نے عاصم طارق قتل کیس میں ملزم سعد عباسی کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گروپ کیپٹن عاصم طارق قتل کیس: ملزم کا مزید 7 روزہ ریمانڈ منظور، عدالت کا حکم

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں ملزم سعد عباسی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو 3 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے 15 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی تھی، تاہم جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 7 روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بتایا کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے، جو ملزم نے واردات کے بعد چھپایا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش اور موبائل فون کی برآمدگی باقی ہے، جس کے لیے مزید ریمانڈ درکار ہے۔

یاد رہے کہ گروپ کیپٹن عاصم طارق کو ایک خاتون کو بچانے کی کوشش میں قتل کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں