آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، یہ واقعہ عالمی آبی گزرگاہ کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ واقعہ ایرانی راستے سے ہٹ کر گزرنے کی کوشش میں پیش آیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے بعد سمندر میں آگ لگ گئی اور آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ متاثرہ علاقے میں تیل کا اخراج روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ واقعہ عالمی آبی گزرگاہ کے لیے سنگین چیلنج بن سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز کے ذریعے دنیا کا 20 فیصد تیل گزرنے کی وجہ سے یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی مصروف ترین سمندری گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے روزانہ لاکھوں بیرل تیل گزرتا ہے۔















