فیروز والا میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق، انتظامیہ کے خلاف احتجاج

فیروز والا میں نالہ بھیڑ کا بند ٹوٹنے سے 3 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق۔ شہریوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیروز والا: بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق، انتظامیہ کے خلاف احتجاج

فیروز والا: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیروز والا میں بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک ہی گھر کے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

پٹھان کالونی میں نالہ بھیڑ کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے بارش کا پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔ 5 سے 10 فٹ تک پانی جمع ہونے سے پوری آبادی تالاب بن گئی۔

اسی دوران 3 بچے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے بچوں کو پانی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاں بحق بچوں کی شناخت دانیال، نعمان اور برہان کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 10 سے 15 سال تھیں۔ واقعے کے بعد پٹھان کالونی میں صف ماتم ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حفاظتی بند کی مرمت نہ ہونے سے یہ سانحہ پیش آیا۔ انہوں نے فوری پانی نکالنے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں