ایرانی فوج نے جوابی کارروائیاں معطل کر دیں، امریکی حملے بھی رکے

ایرانی فوج نے امریکی حملے رکنے پر جوابی کارروائیاں معطل کر دیں۔ امریکا کی حکمت عملی واضح نہیں، مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی فوج نے جوابی کارروائیاں معطل کر دیں، امریکی حملے بھی رکے

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے دو راتوں کے دوران اپنے حملے روکے ہیں، جس کے جواب میں ایران نے بھی اپنی جوابی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سٹریٹیجک فیصلہ سازی میں تھکن کا شکار ہے اور کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حالیہ لڑائی کے دوران ایران کی فوجی کارروائیوں کا مرکز امریکی ریڈار تنصیبات اور معاونت فراہم کرنے والے مراکز تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی تاکہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل کیا جا سکے۔

جنرل اکرامینیا نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکی صدر کے فیصلوں اور سینٹکام کی کارکردگی میں واضح کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید وسیع حملے مؤخر کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدام دفاعی میزائلوں کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ اس صورتحال میں امریکا کو آبنائے ہرمز میں اپنے مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کی جنگ سے ممکنہ دستبرداری اسرائیل کی منظوری سے مشروط ہوگی۔ جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ واشنگٹن اب نئی حکمت عملی کی تلاش میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں