کویت کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شمولیت کی تردید، وال اسٹریٹ جرنل رپورٹ مسترد

کویتی حکومت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کو مسترد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کویت کی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں شمولیت کی تردید، وال اسٹریٹ جرنل رپورٹ مسترد

کویت سٹی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کویت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اپنی مبینہ شمولیت سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ کویتی حکام نے کہا ہے کہ کویت نے کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی کے لیے اپنی سرزمین، فضائی یا سمندری حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کویتی حکومت نے اپنے غیرجانبدارانہ مؤقف کو برقرار رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں کویت کی شمولیت کے دعوے درست نہیں۔

کویتی حکومت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ ایران کے خلاف کارروائیوں میں شمولیت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف مختلف ممالک کی جانب سے کارروائیوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ کویت نے ان میں اپنی شمولیت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں