ایران کی روس و چین سے سفارتی رابطے، قومی سلامتی کے تحفظ پر زور

ایرانی وزیر خارجہ نے روس و چین سے ملاقات میں قومی سلامتی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ چین نے ایران کی خودمختاری کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی روس و چین سے سفارتی رابطے، قومی سلامتی کے تحفظ پر زور

تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں ایران نے روس اور چین سے اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی اور روسی وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

عباس عراقچی نے روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران سفارتی راستہ اختیار کرنے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو قومی سلامتی کے خلاف دباؤ ڈالنے کے آلے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دے گا۔

چین نے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین کا جامع شراکت دار ہے۔ چین نے ایران کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔ ایران اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششوں میں مصروف ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں