ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مکمل جنگ کی حالت کا اعلان کیا ہے، اور مفاہمتی یادداشت میں ایرانی مفادات کو ترجیح دی گئی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا مکمل جنگ کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا ہوگا اور اس مزاحمت کے فطری نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں ایرانی مفادات کو ترجیح دی گئی ہے۔ چودہ شقوں پر مشتمل یادداشت میں کوئی ایسی شق نہیں ہے جس سے صرف امریکا کو فائدہ پہنچے۔
سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران امریکی چالوں کو سمجھنے میں ماہر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا خطے میں نیا فوجی سازوسامان لا رہا ہے جبکہ دوسری طرف امن کی بات کر رہا ہے۔
ایران کے سپیکر نے مزید کہا کہ امریکا نے ہماری ذہانت کو اپنی عقل کی طرح محدود سمجھ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی جاری ہے اور حالیہ بیانات سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔













