ایران جنگ میں 100 امریکی فوجی زخمی، 96 فیصد صحتیاب ہو کر ڈیوٹی پر واپس۔ 1,700 سے زائد ایرانی شہری ہلاک۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ ایران جنگ میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 96 فیصد اہلکار علاج کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں۔
پینٹاگون کی رپورٹ کے مطابق آپریشن ایپک فیوری کے دوران اب تک 17 امریکی فوجی ہلاک اور 427 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمی ہونے والے فوجیوں کی مکمل تفصیلات عام نہیں کی گئیں۔
امریکی فوج نے اردن میں ہلاک ہونے والے دو فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کر دی ہے، ان میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز اور 19 سالہ ازابیلا گونزالیس شامل ہیں۔
اردن میں متعدد امریکی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ کئی ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچا۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ یہ معلومات آپریشنل سکیورٹی کے باعث عوامی سطح پر جاری نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 1,700 سے زائد ایرانی شہریوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔













