آبنائے ہرمز میں یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کے بعد ایک جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔ عملے کے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) آبنائے ہرمز میں دو یونانی بحری جہازوں پر میزائل حملے ہوئے ہیں، جن میں سے ایک جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، آگ لگنے کے بعد جہاز کے تمام عملے نے جان بچانے کے لیے جہاز کو چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، مالٹا کے پرچم بردار آئل ٹینکر کاوومالیاس پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، یہ یونان کی کمپنی کی ملکیت ہے۔ عملے کے تمام ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ٹینکر گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب کے ساحلی علاقے کے قریب سمندر میں لنگر انداز تھا۔
یاد رہے کہ یہ ٹینکر 2 جولائی کو آبنائے ہرمز سے نکلتا ہوا دیکھا گیا تھا، تاہم اس کا آٹومیٹک آئیڈینٹیفکیشن سسٹم بند ہوگیا تھا، جس سے نقل و حرکت کی مکمل نگرانی ممکن نہ ہو سکی۔














