سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا، جو 365 دن تک مؤثر ہوگا۔
ریاض: (رائیٹ ناؤ نیوز) سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزا متعارف کروا دیا ہے۔ اب زائرین ایک ہی ویزے پر سال بھر میں متعدد بار عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
نئے ویزے کے تحت زائرین کو ایک سال میں 90 دن تک سعودی عرب میں قیام کی اجازت ہوگی۔ اس ویزے کی معیاد اجراء کی تاریخ سے 365 دن تک مؤثر ہے۔
سعودی حکام کے مطابق یہ ویزا حج سیزن کے دوران سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا۔ اس ویزے کا مقصد عمرہ زائرین کو سفر کی مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔
عمرہ زائرین کے لئے یہ قدم ایک اہم تبدیلی ہے جو ان کے سفر کو آسان اور موثر بنائے گا۔ اس فیصلے کا مثبت اثر سعودی عرب کی مذہبی سیاحت پر پڑے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے عمرہ زائرین کو ہر سفر کے لئے الگ ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا۔ اس نئے ویزے سے زائرین کا وقت اور وسائل بچیں گے۔














