غزہ میں جنازے پر اسرائیلی حملہ، 9 فلسطینی شہید، حماس کی مذمت

غزہ کے نصیرات کیمپ میں جنازے پر اسرائیلی حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے، حماس نے الزام لگایا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ میں جنازے پر اسرائیلی حملہ، 9 فلسطینی شہید، حماس کی مذمت

غزہ: (رائیٹ ناؤنیوز) غزہ کے نصیرات کیمپ میں جنازے پر اسرائیلی حملے میں 9 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب لوگ ایک فلسطینی شخص کی نماز جنازہ میں شریک تھے۔ اس شخص کو اسی دن ایک اور حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

نصیرات کے العودہ اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں 7 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔ ابھی تک شہید شخص کی شناخت سرکاری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

حماس نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں عالمی برادری کی موجودگی میں بھی جاری ہیں۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے حماس کے ایک اہم کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے واقعے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل ماضی میں کہتا آیا ہے کہ اس کے حملے حماس اور مسلح گروہوں کے جنگجوؤں پر ہوتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں