ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 57 افراد جاں بحق، نقصانات کی تفصیلات جاری

این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں، 57 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 57 افراد جاں بحق، نقصانات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں جانی و مالی نقصانات شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک 57 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 148 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 22 بچے، 18 مرد اور 17 خواتین شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 35، پنجاب میں 10، آزاد کشمیر میں 7 جبکہ بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پنجاب سے 72، خیبرپختونخوا سے 61، بلوچستان سے 13 اور آزاد کشمیر سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں کے باعث 270 گھروں کو نقصان پہنچا اور 189 مویشی سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں۔ ساڑھے 4 کلومیٹر سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے نے 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ مون سون بارشوں کی شدت سے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جہاں حکومت نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں