وائٹ ہاؤس کے مطابق، صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کے لیے تیار ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں نرمی آ سکتی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتکاری کے لیے تیار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود واشنگٹن کی جانب سے تہران سے گفتگو جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ ایران کو وعدوں کی خلاف ورزی پر جواب دہ ٹھہرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ سفارتکاری کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایران نے صدر ٹرمپ کو معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ امریکا اور تہران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران مذاکرات میں واپس نہ آیا تو امریکا حملوں کا دائرہ کار بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے ایرانی جزائر پر قبضہ کرنے کے امکان پر بھی غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جنگی صلاحیت محدود ہے، مگر ابھی کچھ باقی ہے۔















