ایران کے شہر اہواز میں امریکی حملے سے بچوں کا اسپتال متاثر، 35 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی۔ اسپتال عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
اہواز: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے اہواز کے بچوں کے کینسر اسپتال کے قریب حملہ کیا۔ حملے کے بعد اسپتال عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور مریضوں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 211 کیموتھراپی مریضوں کو ہنگامی بنیاد پر منتقل کیا گیا۔ امریکی حملہ بربریت قرار دیا گیا ہے جو اسرائیل کے حملوں کی یاد دلاتا ہے۔
اہواز یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے کہا کہ حملے کے بعد اسپتال کی خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ مریضوں اور عملے کی سلامتی کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں 35 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی حملوں سے ایران کے صوبوں ہرمزگان، سیستان و بلوچستان اور خوزستان میں بھی نقصان پہنچا ہے۔ 72 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔















