دبئی میں فلمی انداز کی ڈکیتی ناکام، پولیس نے 10 منٹ میں ڈاکو گرفتار کر لیے اور کروڑوں روپے برآمد کر لیے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناؤنیوز) دبئی کے علاقے ڈیرہ میں منی ایکسچینج پر فلمی انداز میں ہونے والی مسلح ڈکیتی ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے 10 منٹ کے اندر ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی۔
ڈیرہ میں نقاب پوش ڈاکو منی ایکسچینج میں داخل ہوئے اور عملے کو باندھ کر ایک کروڑ درہم لوٹ کر فرار ہوئے۔ ایک ملازم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کو موبائل فون سے اطلاع دی۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایمرجنسی الرٹ جاری کیا اور ڈیرہ دبئی کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فضائی نگرانی شروع کی۔
پولیس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور بری فورسز نے چند ہی منٹوں میں دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایک افریقی ملک سے ہے اور پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا ان کے ساتھ کوئی اور بھی ملوث تھا۔














