کانگریس نے نئی دہلی میں وزیراعظم کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا، مودی اور وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ ہوا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے طلبہ پر پولیس تشدد کے خلاف بھارتی وزیراعظم کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے سمیت دیگر رہنما شامل ہوئے۔
کانگریس رہنما بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم دھرمیندرا پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے آر ایس ایس پر تعلیمی نظام پر قبضے کا الزام عائد کیا ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی نے تعلیمی اصلاحات کے لیے نئی دہلی میں دھرنا دیا، جبکہ پولیس نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا۔ طلبہ نے اپنے بہتر مستقبل کے لیے جائز مطالبات کیے تھے۔
واضح رہے کہ دہلی ہائیکورٹ نے طلبہ پر پولیس تشدد کے خلاف درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت بدھ کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں پولیس نے نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔














