حج 2030 کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن میں 3 لاکھ سے زائد عازمین شامل ہو چکے ہیں۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے رجسٹریشن میں سہولت کے لیے نیا نظام تیار کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حج 2027 تا 2030 کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن جاری ہے۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل پر 3 لاکھ سے زائد عازمین رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 83 ہزار افراد نے حج پورٹل جبکہ 43 ہزار نے موبائل ایپ "پاک حج” کے ذریعے رجسٹریشن کرائی۔
رجسٹرڈ افراد میں 2 لاکھ 35 ہزار نے سرکاری حج سکیم اور 90 ہزار نے پرائیویٹ سکیم کا انتخاب کیا ہے۔ ان میں 1 لاکھ 91 ہزار مرد اور 1 لاکھ 34 ہزار خواتین شامل ہیں۔
حکام کے مطابق آن لائن رجسٹریشن جاری رہے گی۔ نیشنل آئی ٹی بورڈ نے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا نظام بھی تیار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈیجیٹل رجسٹریشن کا مقصد عازمین کو سہولت فراہم کرنا اور رجسٹریشن کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔













