امریکا ایران تنازع سے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کا خدشہ، عالمی مارکیٹوں میں ہلچل اور قیمتوں میں اضافہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا ایران تنازع کے باعث توانائی کا بڑا بحران جنم لے رہا ہے۔ خام تیل کی قیمت 87 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید ہلچل دیکھی گئی ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان فوجی جھڑپوں نے مشرق وسطیٰ سے تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔
تازہ جھڑپوں سے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹوں میں مختلف ردِعمل سامنے آیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 86 سے 87 امریکی ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی بینچمارک ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 80 امریکی ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دونوں کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے برینٹ کی قیمت ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔















