ایران کی پارلیمنٹ میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے اور امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکا کی جانب سے جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا۔ اراکین نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس میں 180 اراکین نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کرنے اور نیا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امریکا سے شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمنٹ نے ورچوئل اجلاس کی منظوری دی اور ہنگامی حالات میں اقدامات کے لیے ضوابط میں ترامیم کی گئیں۔ ہرمز کی اسٹریٹیجک منیجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔
اجلاس میں مسلح افواج کی حمایت کا عہد کیا گیا اور خصوصی مذاکراتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کئی اراکین نے سرخ پرچم اٹھا کر انتقام کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے جس سے خطے میں عدم استحکام کا خطرہ ہے۔















