ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھر اور پل نشانہ بنائے جائیں گے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ نہ ہوا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے جاری رہیں گے جب تک وہ خود نہ کہیں کہ بس بہت ہوگیا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے حالیہ دنوں ایران سے بات چیت کی ہے اور معاہدے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی توانائی کے اہداف کو آخری مرحلے میں دیکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو اگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو بری طرح نشانہ بنایا جائے گا۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لینے کے اعلان کے بعد یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ یہ خیال ان کے لیے ناپسندیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستیں ٹول ٹیکس کے بجائے امریکا میں سرمایہ کاری کریں گی۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد اپنا فیصلہ بدلا تھا۔ ایرانی صدر نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب ہوئی؟















