ایران کا دفاعی عزم، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی صدر کی سخت تنقید

ایرانی صدر نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا، پارلیمنٹ نے اسٹریٹجک ایکشن پلان بھی منظور کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا دفاعی عزم، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی صدر کی سخت تنقید

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے ٹی وی پر بیان میں ٹرمپ کی بیان بازی کو سختی سے مسترد کیا۔

ایرانی صدر نے اپنے بیان میں امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا انہوں نے میدان جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں؟ انہوں نے ایران کو تقسیم کرنے کی کوششوں پر بھی سوال اٹھایا کہ انہیں کیا حاصل ہوا ہے؟

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران اپنے اقدامات کے ذریعے وطن کے ہر انچ کا دفاع کرے گا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ دشمن نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ میں داخل ہوچکا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی قانون سازوں نے اس انکشاف پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر بھرپور حملوں کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے ایک امتحان تھی جس کی پاسداری نہیں کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں