خلیجی ممالک نے آبنائے ہرمز کی 20 فیصد فیس کی معافی کے بدلے امریکا میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے جو دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیجی ممالک کے لیے آبنائے ہرمز پر 20 فیصد فیس کی شرط کو واپس لے لیا۔ اس کے بدلے انہوں نے ان ممالک سے بڑے پیمانے پر امریکا میں سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ امریکی فوج کی بدولت تیل کی ترسیل روانی سے جاری ہے۔ انہوں نے پیٹ ہیگستھ، جنرل ڈین کین اور ایڈمرل بریڈ کوپر کو خراج تحسین پیش کیا اور ایران کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی ممالک 20 فیصد معاوضے کی بجائے امریکا میں سرمایہ کاری کریں گے۔ یہ سرمایہ کاری خلیجی ممالک کے لیے بھی فائدہ مند ہوگی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس سرمایہ کاری سے امریکا میں فیکٹریاں، صنعتی پلانٹس اور جدید سازوسامان آئیں گے۔ لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی جس سے امریکا کی کامیابی مزید بڑھے گی۔
یاد رہے کہ ایران کی قیادت کو صدر ٹرمپ نے شرپسند قرار دیا ہے اور کہا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں حاصل کر سکے گا۔















