چین نے امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور محفوظ جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤنیوز) چین نے امریکا اور ایران سے آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔
لین جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمدورفت بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقوں کو تحمل سے کام لینا چاہئے تاکہ بے گناہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔
چین نے زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے ملحقہ ممالک کے حقوق کا احترام ہونا چاہئے۔ چین نے کہا کہ عالمی برادری محفوظ اور آزاد جہاز رانی کی خواہش مند ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو مذاکرات اور تعاون کے ذریعے تنازع کو حل کرنا چاہئے۔ چین نے کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھی جائے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لئے اہم راستہ ہے اور یہاں تنازع کی صورت میں عالمی معیشت متاثر ہوسکتی ہے۔















