ٹرمپ نے ایران کے جوہری مرکز پک ایکس ماؤنٹین پر حملے کی دھمکی دی، جس سے عالمی برادری میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خفیہ جوہری مرکز ‘پک ایکس ماؤنٹین’ کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی پروگرام میں کہا کہ ان کا اگلا ہدف ایرانی نیوکلیئر سائٹ ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم پک ایکس ماؤنٹین پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہاں کوئی ہلچل نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے ایرانی جوہری صورتحال کو طنزیہ انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
ماہرین کے مطابق پک ایکس ماؤنٹین کے اندر سرنگیں موجود ہیں جو بڑے بمبوں کو بھی برداشت کرسکتی ہیں۔ ان سرنگوں کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ فضائی حملے ناکام ہوجائیں۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ان کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے جبکہ عالمی ماہرین کو اس پر شک ہے۔
ایران نے 2020 میں پک ایکس ماؤنٹین کو سینٹری فیوجز بنانے کے مرکز کے طور پر اعلان کیا تھا۔ تاہم، عالمی برادری کو یہ خدشہ ہے کہ یہ جگہ جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔















