ایران نے بحرین میں امریکی بحری بیڑے پر حملہ کیا، جس سے ایندھن کے ذخائر میں آگ لگ گئی۔ اردن نے ایران سے آنے والے 4 میزائل مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔
بحرین: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران نے بحرین میں امریکی بحری بیڑے اور ایئربیس پر حملہ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق حملے میں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ امریکی اڈے پر ایندھن کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایرانی بیان کے مطابق بحرین کے جفیر ایئربیس پر اسلحہ گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی افواج کی رہائشی عمارت بھی متاثر ہوئی۔
ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکروں کو نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا گیا۔ دونوں ٹینکروں نے ایرانی وارننگ کو نظرانداز کیا تھا۔
دوسری جانب اردن نے ایران سے آنے والے 4 میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان اردنی فوج کے مطابق میزائلوں کو ملکی حدود میں روک لیا گیا۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے، جو خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔















