امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی جہازوں پر 20 فیصد فیس کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو آئندہ آبنائے ہرمز کا محافظ سمجھا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ پابندی ایرانی جہازوں اور ان سے تیل خریدنے والے ممالک پر لاگو ہوگی۔ جبکہ دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے استعمال کی مکمل اجازت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے امریکا تمام کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس نئے نظام پر فوری عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے۔ ان کا مقصد عالمی بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری تجارت کی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جس کی سیکیورٹی اکثر بین الاقوامی تنازعے کا باعث بنتی رہی ہے۔















