آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول ختم، جہازوں کی آزادانہ آمدورفت جاری

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور بین الاقوامی جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول ختم، جہازوں کی آزادانہ آمدورفت جاری

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ عالمی آبی گزرگاہ تمام جہازوں کے لیے کھلی ہے اور یہاں معمول کے مطابق جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔

سینٹکام نے کہا ہے کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ایرانی جارحیت اور دھمکیوں کے باوجود عالمی بحری راستے کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ایک کنٹینر بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی۔

ایرانی حملے کے نتیجے میں جہاز کے عملے کا ایک رکن لاپتہ ہوگیا، اور جہاز میں آگ بھڑک اٹھی جس سے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا۔ اس نقصان کے باعث جہاز کا سفر جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

یاد رہے کہ امریکا نے ایران کو تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد اپنا رویہ بہتر بنانے اور مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا موقع دیا تھا، مگر ایران ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں