غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے؛ حماس کے دو کمانڈر شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے جاری، حماس کے دو کمانڈر شہید۔ حملے جنگ بندی کے باوجود کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے؛ حماس کے دو کمانڈر شہید

غزہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس کے دو اہم کمانڈر شہید ہوگئے۔ یہ حملے امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود کیے گئے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں کیے گئے حملے میں حماس کے کمانڈر خلیل جمال خلیل کو نشانہ بنایا گیا۔ انہیں حماس کے اسلحہ سازی شعبے کا سربراہ قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق خلیل احمد خلیل جنگ بندی کے دوران حماس کی عسکری صلاحیتوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک اور حملے میں حماس رہنما اسامہ ولید دیب محارب کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ وہ نصیرات بٹالین کے کمانڈر تھے اور دھماکا خیز مواد ذخیرہ کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ حماس نے ان دونوں کمانڈرز کی شہادت کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے، لیکن حالیہ مہینوں میں اسرائیلی حملوں میں حماس کے متعدد رہنما نشانہ بن چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں