روس کا ایران کی حمایت میں بوشہر جوہری پلانٹ پر ماہرین کی واپسی کا اعلان، خطے میں کشیدگی میں کمی

روس نے بوشہر جوہری پلانٹ پر اپنے ماہرین کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے جس سے خطے کی کشیدگی میں کمی کا اشارہ ملتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس کا ایران کی حمایت میں بوشہر جوہری پلانٹ پر ماہرین کی واپسی کا اعلان، خطے میں کشیدگی میں کمی

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان تنازعہ میں ثالثی کی کوششوں کے بعد روس نے ایران کی حمایت میں بڑا اقدام کیا ہے۔ روس نے بوشہر جوہری پلانٹ پر اپنے ماہرین کی مرحلہ وار واپسی شروع کر دی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق، روس نے ایران کے بوشہر جوہری پلانٹ پر کام کرنے والے اپنے ملازمین کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے 6 روسی ماہرین پلانٹ پر واپس پہنچ چکے ہیں۔

روسی جوہری کمپنی روساٹوم کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے کر ملازمین کی واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث عملہ واپس بلایا گیا تھا۔

روس کی جانب سے ماہرین کی واپسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کچھ کمی ہوئی ہے۔ اہم منصوبے بحال ہونے لگے ہیں، جس سے خطے میں استحکام کی امید ہے۔

واضح رہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ ایران کا واحد فعال ایٹمی بجلی گھر ہے، روس کئی برسوں سے اس کی تعمیر و توسیع میں شامل رہا ہے۔ یہ منصوبہ ایران کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اہم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں