آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشہد میں ان کی تدفین میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، عراق میں تعزیتی جلوس میں بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
مشہد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امام علی رضا کے روضے کے قریب مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
شہید رہبر اعلیٰ کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔ مشہد کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے آیت اللہ خامنہ ای کو آخری الوداع کہا۔ ان کا جسد خاکی نجف سے مشہد لایا گیا تھا۔
اس سے قبل آیت اللہ خامنہ ای کی میت کو کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے روضوں پر لے جایا گیا اور وہاں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں تعزیتی جلوس میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں 28 فروری کو شہید ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ایران اور عراق میں عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر سوگ کا باعث بنی ہے۔















