آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میتیں مشہد پہنچ گئیں، تدفین آج ہوگی

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین آج مشہد میں ہوگی۔ جنازے میں 27 ممالک سے غیر ملکی مہمان جمع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللّٰہ خامنہ ای کی میتیں مشہد پہنچ گئیں، تدفین آج ہوگی

مشہد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی میتیں مشہد پہنچا دی گئیں۔ ان کی تدفین آج روضۂ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔

مشہد میں جنازے کا جلوس پاکستانی وقت کے مطابق کچھ دیر میں شروع ہوگا۔ جلوس امام رضا ہائی وے سے ہوتا ہوا حرم امام رضا پہنچے گا، جہاں جنازہ ادا کر کے تدفین کی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مشہد میں 27 ممالک سے 4 لاکھ 70 ہزار غیر ملکی مہمان موجود ہیں۔ یہ مہمان جنازے میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کا جنازہ عراق میں بھی نکالا گیا تھا۔ نجف میں روضہ حضرت علی پر نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

حکام نے بتایا ہے کہ حالیہ حملوں کے باوجود جنازے کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جنازے کا پہلا مرحلہ تہران میں منعقد ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں