امریکی صدر ٹرمپ نے نیٹو کانفرنس میں ایران کو ہدف بنانے والی فہرست میں پہلے نمبر پر ہونے کا دعویٰ کیا، جس پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا۔
ترکیہ: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایران کی ہدف بنانے والی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کا بھی دفاع کیا۔
ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران کا رویہ تبدیل نہ ہوا تو حکمران مشکلات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید میں ان کا سب سے بڑا ہدف ہوں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ اس سوال پر کہ انہوں نے نیا صدارتی طیارہ کیوں نہیں استعمال کیا، جواب دیا کہ طیارہ برطانیہ بھیجا گیا تاکہ امریکی فوجی اسے دیکھ سکیں۔
نئے طیارے کے استعمال نہ ہونے پر قیاس آرائیاں شروع ہوئیں کہ شاید سیکیورٹی خدشات ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ امریکی خفیہ سروس کی درخواست پر پرانا طیارہ استعمال کیا گیا۔
واضح رہے کہ قطر نے ٹرمپ کو بوئنگ 747-8 طیارہ تحفے میں دیا تھا جس پر امریکا میں اخلاقی و سیکیورٹی خدشات کا اظہار ہوا ہے۔















