امریکا کے ایران پر نئے حملے، چابہار اور بندر عباس میں دھماکے

امریکا کے ایران پر نئے حملے، چابہار اور بندر عباس میں دھماکے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا کا ایران پر نئے حملے: چابہار اور بندر عباس میں دھماکے، کشیدگی میں اضافہ

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں چابہار اور بندر عباس میں امریکی حملوں کے بعد شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ امریکی فوج نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، چابہار میں دھماکوں کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ایران کے صوبے بوشہر اور ایرانشہر میں بھی رات گئے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ حملوں میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار، اینٹی شپ میزائل تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ 90 فوجی اہداف کامیابی سے تباہ کیے گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان دیا ہے کہ حملوں کا مقصد ایران کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔ ایران میں فوجی لاجسٹک مراکز اور سپلائی نیٹ ورک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ ایران نے امریکی حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے جبکہ بحرین اور کویت میں فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں