بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غور، وزیراعظم شہبازشریف کی کوئٹہ میں اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں بلوچستان کی امن و امان صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پر غور، وزیراعظم شہبازشریف کی کوئٹہ میں اہم اجلاس

کوئٹہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان کی امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا۔

متوقع ہے کہ اجلاس میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی آمد سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بلوچستان کی موجودہ صورتحال حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کی کوئٹہ آمد سے اہم حکومتی اقدامات کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں