بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، 4 روز میں 54 دہشتگرد ہلاک

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ 54 دہشتگرد ہلاک اور متعدد اہلکار شہید ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، 4 روز میں 54 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ پچھلے چار دنوں میں 54 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ بلوچستان میں حالیہ چار دنوں میں تین بڑے دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں دہشتگردوں نے معصوم شہریوں اور مقامی آبادی کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے پیچھے افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی ہے۔ ان حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی اور بھارت کی مداخلت ثابت ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور دہشت گردی کا مقصد صوبے کی ترقی کو روکنا ہے۔ ان دہشتگردوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ریاست پاکستان کا موقف دہشت گردی کے معاملے پر بالکل واضح ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں