عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کرلی۔ ممبئی میں سادگی سے منعقدہ تقریب میں قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے شادی کرلی ہے۔ یہ تقریب اتوار کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی سادگی سے ہوئی اور اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر کی گئی۔ تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان کے بچے جنید، آئرہ اور آزاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مختلف قریبی عزیز بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔
یہ شادی اس لیے اہم ہے کہ عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، جبکہ 2024 میں دوبارہ رابطہ ہونے پر ان کا رشتہ مضبوط ہوا۔
یاد رہے کہ عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ پر پہلی بار گوری کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر متعارف کروایا تھا۔ یہ ان کی تیسری شادی ہے۔















