ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق کراچی میں رواں برس 200 لاشیں ملی ہیں، جن میں 13 خواتین شامل ہیں۔ ان لاشوں کی شناخت اور موت کی وجوہات نامعلوم ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) کراچی میں اس سال مختلف مقامات سے 200 لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جن میں 13 خواتین شامل ہیں۔ یہ لاشیں مختلف جگہوں جیسے سڑکوں، ندی کناروں، جھاڑیوں اور خالی مکانوں سے ملی ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان لاشوں کی شناخت اور موت کی وجہ نامعلوم ہے۔ جولائی کے پہلے چار دنوں میں 3 مردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے بتایا ہے کہ تمام لاشیں لاوارث حالت میں ملی ہیں اور ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔
ایدھی حکام کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں 31 مرد اور 2 خواتین، فروری میں 23 مرد اور 1 خاتون، مارچ میں 22 مرد اور 3 خواتین، اپریل میں 30 مرد، مئی میں 40 مرد اور جون میں 41 مرد اور 7 خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
یاد رہے کہ ان لاشوں میں سے کئی افراد نشے کے عادی بتائے جاتے ہیں، جس سے کراچی میں نشے کی وبا کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔














