یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر سے 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ یہ موسمی شدت صحت عامہ کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
یورپ: (رائیٹ ناؤنیوز) یورپ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث 4 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مختلف ممالک میں ہیٹ ویو کی شدت سے اموات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
فرانس میں گزشتہ ہفتے بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا، جس سے 2 ہزار 25 افراد کی اموات ہوئیں۔ فرانسیسی وزیر صحت نے بتایا کہ گرمی کی وجہ سے اموات کا یہ اعداد و شمار ماضی کی نسبت زیادہ ہے۔
اسپین میں کارلوس ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق جون میں 1 ہزار 28 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئیں۔ نیدرلینڈز میں 22 سے 28 جون کے دوران 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے 480 اموات ہوئیں۔
بیلجیئم میں 18 سے 29 جون کے دوران 1,200 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔ برطانیہ میں بھی شدید گرمی برقرار ہے اور تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یورپ میں غیر معمولی موسمی شدت صحت عامہ کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔















