الپائن کلب آف پاکستان کا خواتین کوہ پیمائی مہم کا اعلان، ملک بھر سے شرکا منتخب

الپائن کلب آف پاکستان نے 2026 کی دوسری ویمن خوسر گینگ مہم کا اعلان کیا ہے، جس میں ملک بھر سے منتخب خواتین کوہ پیماؤں کو موقع ملے گا کہ وہ خوسر گینگ چوٹی سر کریں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الپائن کلب آف پاکستان کا خواتین کوہ پیمائی مہم کا اعلان، ملک بھر سے شرکا منتخب

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) الپائن کلب آف پاکستان نے 2026 کی دوسری ویمن خوسر گینگ مہم کا اعلان کیا ہے۔ مہم میں خواتین کوہ پیماؤں کو خوسر گینگ چوٹی سر کرنے کا موقع ملے گا۔

الپائن کلب کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت سے پاکستان کی مثبت پہچان بڑھے گی۔ 50 روپے کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جس پر چار بڑے پہاڑوں کی تصویر ہے۔

مہم کے اعلان کے موقع پر پاکستان ٹورازم کارپوریشن کے ایم ڈی آفتاب رانا اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ شرکا میں پاکستان کے مختلف صوبوں کی خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس مہم کا مقصد خواتین کوہ پیماؤں کو عملی تجربہ فراہم کرنا اور ملک بھر میں ایڈونچر اسپورٹس کو فروغ دینا ہے۔ اس کے ذریعے خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ الپائن کلب نے اپنی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران باری لا مہم کے بعد خواتین کو کوہ پیمائی کے میدان میں مزید بااختیار بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں