پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار، عالمی ناانصافی کا سامنا

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے شدید متاثر ہے، حالانکہ آلودگی میں اس کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار، عالمی ناانصافی کا سامنا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان دنیا کے 10 بڑے ممالک میں شامل ہے جو عالمی موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہیں۔ حالیہ سالوں میں پاکستان کے درجہ حرارت میں اضافہ، گلیشئر سکڑنے اور موسم کی ترتیب میں بدلاؤ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے، لیکن موسمیاتی تباہ کاریوں کا بوجھ غیر متناسب طور پر اس کے کندھوں پر آ پڑا ہے۔ یہی وہ موسمیاتی ناانصافی ہے جس پر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔

حالیہ برسوں میں شدید بارشوں اور سیلابوں نے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لئے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، لیکن عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیلابی رقبے میں اضافہ اور شہری علاقوں میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آبی گزرگاہوں کی بحالی اور جدید نکاسی آب کے منصوبے بنا کر نقصانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان عالمی موسمیاتی تبدیلی کا اولین شکار ہونے کے باوجود عالمی آلودگی میں نہ ہونے کے برابر حصہ رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے بھی پاکستان کے لئے عالمی امداد کی اپیل کی تھی، مگر نتائج خاطر خواہ نہیں آئے۔

دیگر متعلقہ خبریں